• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سیلولر صارفین کی تعداد 19 کروڑ 33 لاکھ سے بڑھ گئی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان میں سیلولر صارفین کی تعداد بڑھ کر 19کروڑ 33لاکھ 46ہزار تک پہنچ گئی جبکہ تھری اور فور جی صارفین کی تعدا د13کروڑ 87لاکھ 31ہزار ہوگئی، پی ٹی اے ذرائع کے مطابق اگست 2024 کے آخر تک سیلولر صارفین کی تعداد 193اعشاریہ 098 ملین تھی جو ستمبر کے آخر تک بڑھ کر 193اعشاریہ 346 ملین ہو گئی، تھری اور فور جی صارفین کی تعداد اگست 2024 کے آخر تک 137اعشاریہ 920 ملین تھی جو ستمبر کے آخر تک بڑھ کر 138اعشاریہ 731 ملین تک پہنچ گئی ، اس عرصہ کے دوران پی ٹی اے کو موبائل آپریٹرز کیخلاف مجموعی طور پر 17ہزار 324شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 17ہزار 155کو حل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید