• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ونٹر ٹائم، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گھڑیاں ایک گھنٹے پیچھے کردی جائیں گی

لندن (سعید نیازی) برطانیہ میں ہفتہ اور اتوار کی شب27اکتوبر کو دو بجے گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ پیچھے کردیا جائے گا۔ ونٹر ٹائم کا آغاز ہر سال اکتوبر کے آخری اتوار کو کیا جاتا ہے جو مارچ کے آخری اتوار تک رہے گا۔ جس کے بعد سمر ٹائم کا آغاز ہوگا۔ گھڑیوں میں وقت پیچھے کرنے کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ ونٹر ٹائم کے آغاز کے ساتھ ہی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق بڑھ کر پانچ گھنٹے ہوجائے گا۔ برطانیہ میں مارچ کے آخری اتوار کو جب گھڑیوں میں ایک بجے شب وقت کو تبدیل کیا جاتا ہے تو اسے برٹس سمر ٹائم کہا جاتا ہے، جس کے سبب صبح میں کم لیکن شام کی روشنی زیادہ وقت رہتی ہے۔ جبکہ گھڑیوں میں جب وقت پیچھے کیا جاتا ہے تو پھر یوکے گرینچ مین ٹائم کہلاتا ہے۔ اتوار کو صبح گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ پیچھے کرنے سے لوگوں کو ایک گھنٹہ زائد سونے کو ملے گا۔ تاہم برٹش ہلپ سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وقت کی تبدیلی کو ختم کیا جائے کیونکہ اس سے لوگوں کی نیند میں خلل پڑتا ہے۔ وقت کی تبدیلی کے بعد دیواروں پر لگی بیٹریوں سے چلنے والی گھڑیوں کا وقت خود درست کرنا پڑتا ہے جبکہ کمپیوٹر اور اسمارٹ فون وغیرہ میں وقت خود بخود تبدیل ہوجاتا ہے۔ شام کو جلد از جلد اندھیرا چھا جانے کے سبب شاہراہوں پر حادثات اور گھروں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

یورپ سے سے مزید