• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاربن مونو آکسائیڈ لیکیج سے 3 افراد کی ہلاکت پر خاتون زیر حراست

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) کاربن مونو آکسائیڈ لیکیج کے دوران ڈور سیٹ کیئر ہوم میں تین افراد کی ہلاکت کے سلسلہ میں جاری پولیس تحقیقات کے دوران تفتیش کاروں نے ایک 60سالہ خاتون کو مذکورہ افراد کے مبینہ طو رپر قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈورسیٹ کے گینسبرو کیئر ہوم میں تین افراد مردہ پائے گئے جنہیں پولیس کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا وقوعہ کے چند گھنٹوں کے بعد ہی دستیاب شواہد کی روشنی میں پولیس نے دوران تحقیقات مشکوک خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ مذکورہ تین افراد کی ہلاکت کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی ل لیکیج سے ہوئی ہے دیگرچا ر افراد اس واقعہ میں متاثر ہوئے تھے ۔ چالیس سے زائد کمزور رہائشیوں اور عملے کو اس واقعہ کے بعد کیئر ہوم سے قریبی چرچ منتقل کیا گیا ۔ دوسری طرف سپرنٹنڈنٹ ڈکسی نے تصدیق کی کہ اب کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے ہم اپنی تحقیقات کے سلسلے میں اپ ڈیٹس فراہم کرتے رہیں گے عوام سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ میجر کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے جاسوس چیف انسپکٹر نیل تھرڈ نے کہا کہ ہمارے دلی خیالات اور تعزیت ان لوگوں کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں جو المناک طور پر ہلاک ہوئے اور افسران کی طرف سے ان کی حمایت کی جا رہی ہے۔ ہماری تحقیقات کے حصے کے طور پر ہم نے ایک گرفتاری کی ہے تاکہ ہمیں یہ معلوم کرنے کے قابل بنایا جا سکے کہ آیا ایسی کوئی کارروائیاں ہوئی ہیں یا کوتاہی ہوئی ہے ۔جو انتہائی لاپرواہی کی گئی ہے اور جو کچھ ہوا ہے اس کے بارے میں ہم زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھا کر سکتے ہیں ۔یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ گرفتاری کا عمل افراد کو کچھ قانونی تحفظ بھی فراہم کرتا ہے قانونی پیش رفت جاری ہے مگر قیاس آرائیوں پر فیصلے نہ کیے جائیں۔ مقامی پولیسنگ ٹیم مدد فراہم کرنے کے لیے موجود رہے گی ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک مشکل وقت ہے اور ہم علاقے میں پوچھ گچھ کے دوران کمیونٹی پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیںریورنڈ جو لیواسیئر نے کہا کہ اس واقعے کے بعد بے دخل ہونے والے مکین اسٹریچر پر اور وہیل چیئر پر آل سینٹس چرچ میں آئے ہمارے پاس چند بستر ہیں جو عارضی طور پر قائم کیے گئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید