• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ فریبیز تنازع کی تحقیقات کا مطالبہ مسترد

لندن (پی اے) کابینہ کے ایک وزیر نے ٹیلر سوئفٹ فریبیز تنازع کی تحقیقات کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ ʼمجھے خوشی ہے کہ یہ شو جاری رہا۔ڈچی آف لنکاسٹر کے چانسلر پیٹ میک فیڈن نے آسٹریا میں امریکی پاپ اسٹار کے ایراز ٹور کے موقع پر دہشت گرد حملے کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لندن میں سوئفٹ کو فراہم کی گئی پولیس کے تحفظ کا دفاع کیا۔ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے گزشتہ دنوں مفت میں ملنے والے ٹکٹ پر سوئفٹ شو میں شرکت کی تھی جس میں انہیں ویمبلے میں پرفارم کرتے ہوئے پولیس کی حفاظت فراہم کی گئی جس کے اخراجات ٹیکس دہندگان سے وصول کردہ رقم سے پورے کئے جاتے ہیں۔ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شیک اٹ آف گلوکارہ سے ملاقات کر کے ان کی سیکورٹی کے بارے میں بات چیت بھی کی تھی۔ وزیر داخلہ یووٹ کوپر اور لندن کے میئر صادق خان پر بھی مفت ٹکٹ قبول کرنے کے الزامات ہیں۔ کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ بوبمین (ہیرو ایسٹ) نے ایوان نمائندگان کو بتایا کہ بلیو لائٹ ایسکارٹس کی فراہمی واضح طور پر آپریشنل پولیسنگ کا معاملہ ہے لیکن گزشتہ ہفتے لندن اسمبلی میں میرے کولیگو بلیکز نے مسٹر میک فیڈن کو خط لکھ کر لندن کے لیبر میئر سمیت سیاست دانوں کو ٹکٹوں کی فراہمی اور میٹروپولیٹن پولیس پر ٹیلر سوئفٹ کو تحفظ فراہم کرنے کے دباؤ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ تو کیا واقعی اس کی انکوائری ہو سکتی ہے، اس بات کا جائزہ لیا سکتا ہے، تاکہ ہم دیکھ سکیں کہ کیا ہوا اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اگر غلطیاں ہوئی ہیں، تو انہیں درست کیا جا سکتا ہے اور ایسا دوبارہ نہ ہو۔ مسٹر میک فیڈن نے جواب دیا: "یہ پولیس کے لئے آپریشنل فیصلے ہیں لیکن مجھے انہیں بتانا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ وہ شخص، جو اس وقت دنیا کی سب سے بڑی عالمی پاپ اسٹار ہے، خاص طور پر آسٹریا میں اپنے پچھلے کنسرٹس پر دہشت گرد حملے کے خطرے کے بعد لندن میں پرفارم کرنے کے قابل ہوئی، مجھے خوشی ہے کہ یہ شو جاری رہا۔ کامنز کے اسپیکر سر لنزے ہوئل نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر میک فیڈن ایک "سوئفٹی" تھے، یہ نام ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں کو دیا جاتا ہے۔ سر کیئر اور ان کے اہل خانہ نے ویمبلے میں سوئفٹ اور ان کی والدہ سے تقریباً 10 منٹ تک بات چیت کی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بات چیت کے دوران سیکورٹی انتظامات کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی اور یہ بات چیت ساؤتھ پورٹ حملے پر مرکوز تھی۔ سر کیئر نے اس ماہ کے اوائل میں یونیورسل میوزک سے ملنے والے گیگ کے ٹکٹوں کی ادائیگی کر دی تھی۔
یورپ سے سے مزید