• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ائر لائن کی خستہ حالت بحالی کی امیدیں دم توڑ گئیں

لیڈز(زاہدانور مرزا)قومی ائر لائن کی خستہ مالی حالت پر اوور سیز پاکستانیوں کی امیدیں دم توڑ گئیں قومی ائر لائن کی برطانیہ اور یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ائر لائن کے کا 33جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑا تکنیکی خرابیوں کے سبب مزید سکڑ گیا ہے، ذرائع کے مطابق ملکی اور غیر ملکی پروازوں کیلئے طیاروں کی تعداد صرف 16رہ گئی، فضائی آپریشن کے بوئنگ ٹرپل سیون ساختہ12جہازوں میں سے صرف 5 طیارے اڑ رہے ہیں جب کہ پرزہ جات کی عدم دستیابی ،انجنوں کے چیکس اور دیگر متفرق وجوہات کے باعث کئی طیارے ہینگر ہیں، بوئنگ 777بھی گراؤنڈ ہیں ۔ذرائع کے مطابق 777ساختہ جہازوں کی تعداد 12ہے جن میں 9جہاز قومی ائر لائن کی ملکیت ہیں ۔ذرائع کے مطابق قومی ائر لائن کے ائر بس 320ساختہ 16 طیاروں میں سے صرف 10اڑان بھر رہے ہیں جب کہ اے ٹی آر ساختہ طیاروں میں صرف ایک طیارہ اڑان کے قابل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر فعال طیاروں کی مرمت اور پرزہ جات کی خریداری کیلئے قومی ائرلائن انتظامیہ کے پاس کسی قسم کے وسائل موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے قومی ائر لائن کی مالی حالات انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے۔ برٹش پاکستانی کمیونٹی نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی ائر لائن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔
یورپ سے سے مزید