• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراڈیوں نے 300,000 پونڈ مالیت کی 22 ٹن چیدر پنیر چرالی

لندن (پی اے) فراڈیوں نے پنیر کا تھوک فروش ظاہر کر کے لندن میں پنیر کے معروف ادارے Neal’s Yard Dairy سے 300,000 پونڈ مالیت کی 22ٹن چیدر پنیر چرالی، ادارے نے ساؤتھ وارک میں قائم کمپنی سے فراڈیوں کو 950کلاتھ باؤنڈ پنیر فراہم کردی۔ پنیر کی فراہمی کے بعد یہ اندازہ ہوا کہ کمپنی کے ساتھ فراڈ ہوگیا ہے اور پنیر حاصل کرنے والی فرم جعلی تھی۔ نیل یارڈ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ پنیر تیار کرنے والے چھوٹے ڈیری فامز کی ادائیگی کریں گے تاکہ چھوٹے ڈیری فارمرز کو نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ میٹ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 3اقسام کی 22 ٹن سے زیادہ چیدر پنیر چرائی گئی ہے، جن میں ہافورڈ ویلش، ویسٹ کومب اور پچ فورک شامل ہے نیل یارڈ ڈیری میں ہافورڈ ویلش پنیر کا300 گرام کا ٹکڑا 12.90پونڈ، ویسٹ کومب 250گرام 7.15 پونڈ اور پچ فورک 250گرام 11پونڈ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی کیلئے بہت بڑا دھچکہ ہے لیکن ہمارے درمیان اعتماد کا اٹوٹ رشتہ قائم ہے اور یہ اعتماد کبھی نہیں ٹوٹنے دیا جائے گا۔
یورپ سے سے مزید