• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کے نادر قسم کے کینسر کو بڑھنے سے روکنے کی نئی دوا استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

لندن (پی اے) نیشنل ہیلتھ اور کیئر ایکسیلنس (Nice) نے چھاتی کے نادر قسم کے کینسر کو بڑھنے سے روکنے کی نئی دوا استعمال کرنے کی سفارش کردی ہے۔ دوا کے تجربات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کینسر کی یہ نادر قسم مریض کے نظام ہضم کو متاثر کرتی ہے۔ اس دوا میں شامل Tucatinib اورtrastuzumab انسال کے ایپی ڈرمل گروتھ فیکٹر کو بڑھنے اور پھیلنے سے روکتی ہیں۔ NiceنےابHER2 پازیٹو کے ایسے مریضوں پر استعمال کرنے کی سفارش کی ہے، جو 2یا اس سے زیادہ اینٹی HER2تھراپی کراچکی ہوں۔ اب ریسرچرز دوسری اقسام کے کینسر، جن میں جسم کے مختلف اعضا کو باہم ملانے والی نلکیوں یا ٹیوب کے کینسر شامل ہیں، کے علاج کیلئے بھی اس کے استعمال پر غور کررہے ہیں۔ دوا پر تجربات کے دوسرے مرحلے میں مختلف ٹیومرز کے ایسے 217مریضوں کو یہ دوا دی گئی، جن کے ٹیومر جسم کے اندر بڑھ رہے تھے اور جن میں HER2 میں تبدیلیوں کی علامات ملتی تھیں، ان لوگوں کو 21 دن تک روزانہ 2مرتبہ tucatinibٹیبلیٹس دی گئیں اور تیسرے ہفتے trastuzumab انجکشن لگائے گئے، جس کے نتیجے میں کینسر 22.2فیصد جبکہ سفرا کی نالی کا کینسر 46.7سکڑ گیا۔ جاپان کے ڈاکٹر کاشیوا کا کہنا ہے کہ کیموتھراپی کے بغیر یہ علاج زیادہ محفوظ ہے اور اس کو برداشت کرنا آسان ہے، اس طریقہ علاج میں سائیڈ افیکٹ کی وجہ سے بہت کم مریضوں کا علاج روکنا پڑا۔ لیور کینسر یوکے کے مطابق برطانیہ میں ہرسال کم وبیش 2,200افراد کو سفرا کی نالی میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔ اب اس دوا کے تجرباتی نتائج جمعرات کو بارسلونا میں EORTC-NCI-AACR سمپوزیم میں پیش کئے جائیں گے۔ جاپان کے ڈاکٹر ٹم گریٹن کا کہنا ہے کہ کینسر کے مریضوں پر تجربات میں توجہ عام طورپرخاص قسم کے ٹیومر پر رکھی جاتی ہے، جیسے چھاتی کا کینسر یا انتڑیوں کا کینسر لیکن یہ تجربات ٹیومر کے مالیکیولر ساخت کے بارے میں تھے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ ریسرچرز اس میں نادر قسم کے امراض، جس میں سفرا کی نالی کا کینسر شامل ہے، کو بھی شامل کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ چھاتی کے کینسر میں HER2کی بہت اچھی طرح اسٹڈی کی جاچکی ہے لیکن اب ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ یہ طریقہ علاج دوسری قسم کے کینسر کے علاج کیلئے بھی سود مند ہوسکتا ہے یا نہیں۔
یورپ سے سے مزید