• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا کے جشن یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کا 69 واں یوم آزادی بڑی گرمجوشی اور ولولے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ آسٹریا بھر میں جشن یومِ آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات اور میوزیکل پروگرام ترتیب دیئے گئے ۔دارالحکومت ویانا میں صدر ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہیلڈن پلاٹس پر بڑا آزادی میلے کاانعقاد ہوا۔ تقریبات کا آغاز پریڈ سے کیا گیا ، میلہ میں بچوں کے کھیل اور عوام کیلئے فوڈ سٹال لگائے گئے تھے ۔یوم آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس ،صدر ہاؤس عام عوام کیلئے کھول دیئے گئے۔ آزادی میلہ میں لوگوں کا رش قابل دید تھا۔ آسٹریا کے یومِ آزادی کی تقریبات میں ہمسایہ ملکوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
یورپ سے سے مزید