• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

VAT کا نفاذ، 70 فیصد مسلم اسکولوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) آئندہ سال جنوری سے پرائیوٹ اسکولوں کی فیس پر مجوزہ 20فیصد VAT وی اے ٹی کے نفاذ سے برطانیہ میں 70فیصد مسلم اسکولوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ ممبران پارلیمنٹ اور مسلم رہنما سر کیئر اسٹارمر پر زور دے رہے ہیں کہ ایسے اسکول جن کی سالانہ فیس 5 ہزار پونڈ سے کم ہے ان کو وی اے ٹی سے استثنیٰ قرار دے کر بند ہونے سے بچایا جائے۔ واضح رہےکہ ستمبر 2023 میں ایک یہودی اسکول کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کنزرویٹو حکومت کے مقابلے میں عقیدے پر مبنی اسکولوں کی زیادہ حامی ہے۔ برطانیہ میں اس وقت تقریباً چار ملین کے قریب مسلمان ہیں، لیکن ان کے مذہبی عقیدے والے اسکولوں کی تعداد صرف 184 ہے ان میں 141 آزاد جبکہ 34 ریاستی فنڈز سے چلتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ ایک بڑی تعداد میں مسلم اسکولز خسارے میں ہیں وی اے ٹی کا نفاذ ان کی پوزیشن کو بدتر کردے گا۔

یورپ سے سے مزید