• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی قانونی سازی سے اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا، کمیونٹی شخصیات

لندن/ ہائی ویکمب (اورنگزیب چوہدری) نئی قانونی سازی سے اوورسیز کمیونٹی کے قبضہ مافیہ کےحوالے سے درپیش مسائل کم، اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کوتحفظ ملے گا، بیرون ملک مقیم پاکستانی جدید نظام کے ذریعے اور ای فائلنگ کےذریعے خصوصی عدالت میں درخواست دائر کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے او پی ڈبلیو سی کشمیر اور لائرز فورمز کے زیر اہتمام منعقد سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بل کی منظوری پر سید قمر رضا نے وزیر اعظم پاکستان، فیڈرل منسٹر فار اوورسیز پاکستانیز باالخصوص چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی کاوشوں کو سراہا سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی، خان ظفر خان، ملک امیر کابل، حاجی عابد حسین، اقبال سندھو، بیرسٹر طلعت عزیز، کونسلر ماجد، کونسلر بیرسٹر ارمان عالم اور اسلم ڈوگر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس بڑی پیش رفت پر اظہار مسرت اور خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس نئی قانونی سازی سے اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کوتحفظ ملے گا، شرکاء سیمینار نے وائس چیئرمین او پی سی پنجاب بیرسٹر امجد ملک کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور ارباب اختیار سے پنجاب کی طرح دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر میں بھی اوورسیز کمیشن کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا۔ سیمینارمیں جاوید اقبال انصاری گیسٹ آف آنر تھے ۔ سیمینار میں مرکزی سینئر نائب صدر او پی ڈبلیو سی چوہدری آفتاب حسین، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسلم ڈوگر، مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر اقبال سندھو، مرکزی رہنما پی پی پی برطانیہ چوہدری بشارت، پاکستان کمیونٹی سینٹر ریڈنگ کے جنرل سیکرٹری کونسلر امجد تارف ایڈووکیٹ، پی پی پی گریٹر لندن کے کوآرڈینیٹر سفیر خان، نائب صدر پی پی پی لندن چوہدری طارق، نائب صدر کونسلرز فورم کونسلر ماجد چوہدری، کوارڈینیٹر راجہ ضیا احمد، کشمیر فورم کے کونسلر بیرسٹر ارمان عالم، ریڈنگ کی کاروباری و سماجی شخصیت و صدر بزنس فورم لندن میاں مشتاق احمد، چوہدری افضال، پراپرٹی ڈیولپر چوہدری محمد رزاق، قانون دان عرفان عامر، راجہ خرم خان، کونسلر محبوب چوہدری، کونسلر اصغر، کونسلر فیاض، چوہدری نعیم اکبر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید