• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہودیوں کو آئینہ دکھانے والی برطانوی مسلم پولیس افسر برطرف

لندن (نیوز ڈیسک) یہودیوں کو آئینہ دکھانے والی برطانوی مسلم خاتون پولیس افسر کو برطرف کردیا گیا۔ 10سال قبل کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ کو جواز بنا کر سزا سنادی گئی۔ میٹروپولیٹن پولیس کی 29سالہ افسر روبی بیگم کو یہودیوں اور غیر مسلموں کے بارے میں ٹوئٹس کرنے پر برطرف کیا گیا ہے۔ روبی بیگم نے یہودیوں کو للکارا اور لکھا ’’جہنم تمہارا انتظار کر رہی ہے‘‘۔ علاوہ ازیں خاتون پولیس افسر پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 2013سے 2019کے درمیان ایسی 25ہزار سے زائد پوسٹس کیں جنہوں نے صہیونیوں کو آگ بگلولہ کردیا۔روبی بیگم کو 2020 میں اس وقت پہچان ملی جب ان کی تصویر لاک ڈاؤن مخالف مظاہرین کا سامنا کرتے ہوئے وائرل ہوئی تھی۔ تاہم 2021 میں ان کی پرانی متنازعہ ٹوئٹس منظر عام پر آئیں۔ پینل نے ان کے بیانات کو ’’نفرت انگیز اور متعصبانہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کے اقدامات پولیس افسران کے معیار کے مطابق نہیں۔ روبی بیگم نے اپنے ٹوئٹس کا اعتراف کیا تاہم انہوں نے اپنے خلاف کارروائی کو ’’عام بدانتظامی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ انہیں برطرف کرنے کے بجائے وارننگ دی جانی چاہیے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روبی بیگم نے2016میں فل ٹائم پولیس جوائن کی تھی۔
یورپ سے سے مزید