• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

200 مریضوں کی گنجائش والے ڈینٹسٹ کو ایک دن میں 16 ہزار مریضوں کی درخواستیں مل گئیں

لندن (پی اے) ناروچ میں ووکس ہیم روڈ پر واقع فرینڈز ڈینٹل پریکسٹس نامی 200مریضوں کے علاج کی گنجائش والے ڈینٹسٹ کو، جس کا ایک ہفتہ قبل ہی افتتاح ہوا ہے، ایک دن میں 16,000مریضوں کی درخواستیں مل گئیں جبکہ ہزاروں افراد نے اس کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے سفولک میں نارفولک اور Waveney کو دانتوں کی صحرا کا صحارا قرار دے دیا۔ کلینک کے پریکٹس منیجر کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت ساری درخواستوں کی امید تھی لیکن ایک دن میں 16,000مریضوں کی درخواستوں کی توقع قطعی نہیں تھی۔ اس کلینک کو جو، این ایچ ایس اور پرائیویٹ دونوں طرح کے مریضوں کا علاج کرے گا، اب تک 3,000کے قریب درخواستیں مل چکی ہیں، جو زیر التوا ہیں، اب کلینک کی عمارت میں توسیع کے بعد اس میں مزید مریضوں کا علاج کیا جاسکے گا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم سے وقفہ سوالات کے دوران Waveney سے رکن پارلیمنٹ ایڈریان رامسے نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ دانتوں سے متعلق کنٹریکٹ میں اصلاحات کے بارے میں بات چیت کب شروع کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں کوئی بھی اپنا دانت نکلوانا نہیں چاہتا۔ انھوں نے کہا کہ ایسٹ انگلینڈ کے 90فیصد مریضوں کو این ایچ ایس کے ڈینٹسٹ تک رسائی نہیں مل پاتی۔ نئی ڈینٹل کلینک میں کام کرنے والی خاتون Rowe نے بتایا کہ گزشتہ روز ہماری سوشل میڈیا پر سوال کیا گیا کہ کیا ہم این ایچ ایس کے مریضوں کو لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اسے اگلے ہفتے کھولنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن دوسرے دن تک ہمیں 16,000ہزار درخواستیں مل چکی تھیں جبکہ کلینک میں 200-250مریضوں کا علاج کرنے کی گنجائش ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ این ایچ ایس سے محدود فنڈنگ کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ این ایچ ایس نارفولک اور Waveney انٹیگریٹیڈ کیئر بورڈ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ نارفولک اور Waveney میں ڈینٹل سروسز کی طلب کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2023میں ڈینٹل سروسز کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے ہم نے علاج کیلئے رسائی کے حوالے سے بہت سی بہتری پیدا کی ہے لیکن ہمیں اندازہ ہےکہ ابھی بہت کچھ کرنا ہے، اس سال ہم سروسز کیلئے اضافی 7ملین پونڈ خرچ کررہے ہیں، جس سے نئے مریضوں کی علاج تک رسائی کی صورت حال بہتر ہوجائے گی۔ صرف بچوں کے دانتوں کے علاج کیلئے کلینکس قائم کی جائیں گی، اسٹاف کی بھرتی کی جائے گی اور موجودہ اسٹاف کو کام کرتے رہنے کی ترغیب دی جائے گی اور فوری علاج فراہم کرنے کیلئے نئے کلینک قائم کئے جائیں گے۔ ہم نے اپنے مقامی مریضوں اور کمیونٹیز کو دانتوں کی دیکھ بھال کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
یورپ سے سے مزید