• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے، چوہدری قربان

لوٹن (شہزاد علی) کوآرڈینٹیر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ 27اکتوبر تاریخ کا وہ منحوس دن ہے جب کشمیر میں بھارت کی مسلح افواج داخل ہوئی تھیں جس کے بعد بھارت نے ریاست جموں و کشمیر کے بڑے علاقے پر غیر قانونی اور غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے۔ اس غیر قانونی قبضہ کے خلاف 27اکتوبر کو برطانیہ کے کشمیری لندن بھارت کے ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریں گے اور بھارت کی افواج کے کشمیر سے انخلاء اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام رائے شماری کے ذریعے حق خود ارادیت کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے خصوصی اپیل کی ہے کہ اس مظاہرہ میں لوٹن اور لندن کے قرب و جوار کے کشمیری بھرپور شرکت کریں ۔ حاجی چوہدری محمد قربان نے حریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کی اس اپیل کا بھی بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے جس میں کشمیریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر مسلسل جاری غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 27اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں۔ حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ ہم حریت کانفرنس کو ظلم و جبر کے خلاف کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی اپیل پر آزاد کشمیر کے کشمیری بھی مظاہرہ کریں گے۔
یورپ سے سے مزید