• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ یوکرین کو 20 ارب ڈالرز قرض دینے پر رضا مند

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکہ 20ارب ڈالرز کا قرض یوکرین کو دینے پر رضا مند ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو رقم روسی فیڈریشن کے منجمد اثاثوں سے حاصل منافع سے دی جائے گی۔دوسری جانب روس نے امریکہ میں اپنے منجمد اثاثوں کے استعمال سے یوکرین کو 20ارب ڈالرز دینے کی مذمت کی ہےروسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکہ کا اقدام چوری کے مترادف ہے جسے ریاستی پالیسی کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے، امریکہ کا اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس ضمن میں ای یو کونسل نے کہا ہے کہ قرض یوکرین کو رواں سال کے آخر تک دستیاب ہو گا جس کی ادائیگی کی مدت 45سال ہو گی۔
یورپ سے سے مزید