• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئر لینڈ میں آن لائن سیفٹی کوڈ اگلے ماہ سے لاگو ہوگا

ڈبلن (نیوز ڈیسک) یورپ میں مختلف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز کے نقصان دہ مواد سے صارفین کو بچانے کیلئے آئرلینڈ نے قوانین شائع کیے ہیں جو کمپنیوں کا احتساب کرنے اور ان کی خود ساختہ ریگولیشن کو ختم کرنے کی ضمانت دیتے ہیں۔ آئرلینڈ کے آن لائن سیفٹی کمشنر نیام ہوڈنیٹ نے کہا کہ آن لائن سیفٹی کوڈ اگلے مہینے سے لاگو ہوگا جو سوشل میڈیا سیلف ریگولیشن کے دور کا خاتمہ کرے گا۔ حتمی نفاذ یورپی کمیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر اپنایا جائے گا اور آئرلینڈ میں پلیٹ فارمز کے EU ہیڈ کوارٹرز پر لاگو ہوگا۔ قوانین پلیٹ فارمز سے تقاضا کرے گا کہ وہ لوگوں خاص طور پر بچوں کو نقصان دہ ویڈیو اور اس سے منسلک مواد سے محفوظ رکھیں۔ یہ بچوں کے جنسی استحصال، تشدد اور ان میں نسل پرستی کو ہوا دینے والے مواد کو اپ لوڈ کرنے یا شیئر کرنے پر پابندی عائد کرے گا۔ پلیٹ فارمز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ سائبر کرائم کو ختم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو قواعد توڑنے والے مواد کی اطلاع دیں۔
یورپ سے سے مزید