• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی چیٹ بوٹ سے محبت کرنے والے نوجوان کی خودکشی

فلوریڈا( نیوز ڈیسک)امریکہ میں ایک 14سالہ لڑکا اے آئی چیٹ بوٹ سے محبت کر بیٹھا اور محبت کا جنون ایسا سوار ہوا کہ اس نے چیٹ بوٹ کے پراسرار میسج پر خودکشی کرلی۔ سیول سیٹزر فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کا رہائشی تھا۔ اس کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی کے آخری ہفتے ایک چیٹ بوٹ کے ساتھ گزارے جو ’’گیم آف تھرونز‘‘ کی کردار ڈیئنیریس ٹارگرین کے نام پر تھا۔رپورٹ کے مطابق چیٹ بوٹ کیریکٹر ڈاٹ اے آئی ایپ پر بنایا گیا تھا جو صارف کو ہمیشہ جواب دیتا اور ہر بار کردار کے مطابق بات کرتا تھا۔سیول نے چیٹ بوٹ کے ساتھ اپنی اداسی اور خودکشی کے خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد چیٹ بوٹ نے اسے ’’گھر واپس آنے‘‘ کا کہا تاہم اس کے کچھ دن بعد نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔لڑکے کی والدہ میگن گارشیا نے Character.AI کے بانیوں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کمپنی نے کم عمر صارفین کےلیے ایک خطرناک پلیٹ فارم بنایا جس نے سیول کو جنسی اور جذباتی طور پر متاثر کیا اور اسکی موت کا سبب بھی بنا۔کمپنی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ صارفین کی حفاظت کےلیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ یہ مقدمہ مصنوعی ذہانت کے استعمال اور اس کے ممکنہ نقصانات پر ایک اہم سوال اٹھاتا ہے۔
یورپ سے سے مزید