• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں 2 لاکھ فلسطینی شہید ہوچکے، آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ

میلبورن(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی میڈیا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں لگ بھگ 2 لاکھ فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ غزہ میں بدترین بحران جاری ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فلسطینی اموات پر تحقیق برطانوی ہیلتھ ماہرین کی ماہرانہ رائے پر کی گئی۔میڈیا کے مطابق غزہ کی 8فیصد آبادی ماری جا چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی ہے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی فلسطینیوں کی اموات کی تعداد پر سوالیہ نشان لگاتی ہیں۔ عالمی انسانی حقوق تنظیمیں کے مطابق ملبے تلے فلسطینی میتوں تک رسائی ممکن نہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ کے ہسپتال تباہ ہوچکے ہیں اور چند ہسپتال جزوی طور پر فعال ہیں۔
یورپ سے سے مزید