• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس نے پانچ رکنی اپنی نئی قیادت کا اعلان کردیا

غزہ( نیوز ڈیسک)حماس نے شہید یحییٰ السنوار کی جگہ نئے سربراہ کی تقرری فی الحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 5رکنی کمیٹی میں خلیل الحیا، خالد مشعل، ظاہر جبرین، شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد درویش اور پانچویں نامعلوم شخصیت ہیں جن کا نام ابھی نہیں بتایا گیا۔ ان پانچ میں سے غزہ کے تین مقامی سربراہ اور دو دیگر عہدے دار شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے ذمہ دار خلیل الحیہ، مغربی کنارے کے ذمہ دار زاہر جبارین ، تنظیم کے امور خارجہ کے ذمہ دار خالد مشعل، مجلس شوریٰ کے سربراہ محمد درویش اور پانچویں رکن جو تنظیم کے سیاسی دفتر کے سیکرٹری جنرل ہیں جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ یہ تمام ذمہ داران قطر میں موجود ہیں جہاں حماس کا سیاسی دفتر قائم ہے۔اس کمیٹی کو جنگی شوری کی حیثیت حاصل ہوگی اور مارچ 2025 میں تنظیمی انتخابات تک یہی کمیٹی حماس کی قیادت کرے گی۔
یورپ سے سے مزید