• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوٹوگرافر بیری لیچ کی مانچسٹر سینٹرل لائبریری میں نمائش جاری

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (ابرار حسین) مانچسٹر سٹی کونسل کے فوٹوگرافر بیری لیچ کے لینز کی مانچسٹر سینٹرل لائبریری میں نمائش جاری ہے۔مانچسٹر سٹی کونسل کے فوٹوگرافر بیری لیچ کے لینز اجنبی نہیں ہیں، جن کا بصری کیٹلاگ ان لوگوں کے پورٹریٹ کیپچر کرتا ہے جو اس منصوبے کی مرمت، بحالی اور تجدید کاری کے آغاز سے ہی ٹاؤن ہال میں کام کر رہے ہیں۔ نمائش کو 10زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں لوگوں اور عمارت میں ہونے والے کام پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔مانچسٹر سنٹرل لائبریری کی پہلی منزل پر یہ نمائش 18اکتوبر2024سے جون 2025 تک جاری رہے گی۔مانچسٹر سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر گیری برجز نے کہا یہ نئی نمائش ٹاؤن ہال کے ہورڈنگز کے پیچھے ہونے والے کام کا جشن ہے جسے دیکھنے کا شرف بہت کم لوگوں کو حاصل ہوا ہے۔
یورپ سے سے مزید