• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک جانے والے ہوشیار، نامعلوم وائی فائی سے رابطہ نہ کریں

لندن (پی اے) ٹیلی کام کے ایک بڑے ادارے ورجن میڈیا 02نے متنبہ کیا ہے کہ اکتوبر میں ہاف ٹرم کے دوران بیرون ملک جانے والے ہوشیار رہیں اور نامعلوم وائی فائی سے رابطہ نہ کریں۔ ادارے کی جانب سے شائع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 79 فیصد افراد نے بیرون ملک نامعلوم نیٹ ورکس سے رابطہ کیا، ان میں سے 49فیصد کو یہ احساس نہیں تھا کہ ایسا کرنا ان کیلئے نقصاند ہ ہوسکتا ہے اور وہ سائبر حملے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ نامعلوم وائی فائی نیٹ ورکس خطرناک ہو سکتے ہیں اور اس کے ذریعے ہیکرز آسانی کے ساتھ ایسے لوگوں کے ڈیٹا اور ان کی ڈیوائس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ٹیلی کام کے ادارے کا کہنا ہےکہ اس کی ایڈوانس سیکورٹی سروس نے کسٹمرز کی 7ملین سے زیادہ غیر محفوظ ویب سائیٹس تک رسائی کو روکا اور اگست اور گزشتہ اسکول ہالی ڈے کے دوران 50,000سائبر حملے روکے، ادارے کے ڈائریکٹر کنیکٹی ویٹی کا کہنا ہے کہ جب وائی فائی کنکشن کی ضرورت محسوس ہورہی ہے تو دستیاب کنکشن استعمال کی ترغیب دیتا ہے لیکن ایسا کرنا خطرے سے خالی نہیں، اس لئے نامعلوم نیٹ ورک میں شمولیت سے گریز کرنا چاہئے اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ کا فون کوئی اور استعمال کررہا ہے تو اجنبی خطرے کے اصول پر عمل کرنا چاہئے۔ نامعلوم نیٹ ورکس سے منسلک ہونے سے سائبر حملے کا نشانہ بننے کے خطرات پیداہوجاتے ہیں، اس لئے ایسا محفوظ نیٹ ورک استعمال کرنے کی کوشش کریں، جس پر آپ کو اعتماد ہو یکساں نظر آنے والی ای میلز اور لنکس استعمال کرنے سے بھی گریز کرنا چاہئے انھوں نے کہا کہ منفرد اور مضبوط پاس ورڈز لگا کر خود کو زیادہ محفوظ اور اپنے ڈیوائس پروٹیکشن کے اضافی اقدامات کے ذریعے خود اپنے آپ کو مححفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
یورپ سے سے مزید