• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف یورپی ممالک میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا، محمد غالب

برمنگھم (پ ر) 27اکتوبر 1947کو کشمیر پر بھارت کی ننگی جارحیت اور غاصبانہ قبضہ کے خلاف یورپ کے مختلف ممالک میں 27اکتوبر کو یوم سیا ہ منایا جائے گا۔تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سیکرٹری میاں محمد طیب نے اپنے بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے، کشمیر مارچ اور کشمیر کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ یہاجاگر کیا جائے گا کہ بھارت ایک قاتل اور انسانیت کا دشمن ملک ہے بھارت خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے بھارت کے ناپاک عزائم کو روکنے کی ضرورت ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سیکرٹری میاں محمد طیب نے کشمیری، پاکستانی کمیونٹی جمہوریت ، آزادی اور امن پسند عوام سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کے کے مظلوم و محکوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں کہ آزادی کی جدجہد میں وہ تنہا نہیں ان کی قربانیں رنگ لائیں گی ۔ انہوں نے کہا ہے کشمیریوں کی تحریک آزادی حق اور انصاف پر مبنی ہے کشمیری بھارت کے جبری قبضے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں اور دس لاکھ بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار ہیں بھارت کے تمام تر مظالم کے باجود اپنے حق خودارادیت کے لیے ہر ممکن قربانیاں دے رہے ہیں بھارتی کی تمام سازشیں اور حربے ناکام ہونگے ۔ تحریک کشمیر یورپ کے رہنماؤں نے کہا کہ بھارت نے ساری حریت قیادت کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے اس کے باجود کشمیریوں کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ بھارت کے خلاف نفرت کا اظہار کا اظہار کر کے بھارت اور دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ مسلہ کشمیر حل طلب ہے اور خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور دیرپا حل کے ساتھ وابستہ ہے۔
یورپ سے سے مزید