کراچی (اسٹاف رپورٹر) آف اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ زخم پر ٹانکے بھی لگے تو ہفتے کو آکر کھیلوں گا۔ خیال رہے کہ وہ بیٹنگ کے دوران ٹھوڑی پر گیند لگنے اور زخم سے خون بہنے کے باوجود کھیلتے رہے۔ ان کی جرات کو سراہا جارہا ہے۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اس متعلق ٹویٹ کیا کہ پاکستان ٹیم سے اسی ’’بے جگری‘‘ کی کمی محسوس ہورہی تھی۔ دریں اثنا ساجد خان راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو کامیابی دلوانے کیلئے پرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر جو روٹ کی وکٹ جلد مل گئی تو پاکستان میچ جیت سکتا ہے۔