• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ یونیورسٹی گیمز، دو پاکستانی کھلاڑی غائب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جرمنی میں ہونے والے ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس غائب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پاکستانی دستے میں شامل 2 پاکستانی کھلاڑی شاذل احمد (ہائی جمپر) اور ندیم علی100 میٹر اسپرنٹر لاپتہ ہوگئے، ایتھلیٹس نے ڈنر میں شرکت کی، صبح ناشتے کے وقت غائب ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔ ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں، پاکستانی دستے کی واپسی 27 جولائی کو ہے۔ پاکستانی دستے کے سربراہ جاوید میمن نے کہا ہے کہ جلد ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ گیمز میں لڑکیوں کے 4x400 میٹر ریلے میں غلط انداز میں انٹری بھیجنے پر ایونٹ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔