اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نےسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کے 90,000 پوائنٹس کو عبور کرنے پر کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی کامیابی کی نمائندگی کرتا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے شرح سود میں مزید کمی،معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں ۔جنگ سے ٹیلیفون پر خصوصی گفتگومیں انہوں نے کہا کہ یہ سنگ میل ملک کی اقتصادی سمت میں بڑھتے ہوئے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور امید کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2024 کی 66,696.99 پوائنٹس کی سطح سے انڈیکس میں 27,399.50 پوائنٹس کےخاطر خواہ اضافے سے 43.7 فیصد کی نمایاں نمو ظاہر ہوتی ہے۔