• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فنون لطفیہ کے ذریعہ امن کو دنیا میں پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول سے آرٹس کونسل آف پاکستان نے دنیا بھر کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان‘ امن محبت اور ہم آہنگی کو پھیلانے کی نہ صرف صلاحیت رکھتاہے بلکہ فنون لطفیہ کے ذریعہ اسے پوری دنیا میں بھی پھیلا سکتاہے۔ یہ بات انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ورلڈ کلچر فیسٹول کراچی کے31ویں روز تقریب تقسیم ایوارڈ کے انعقاد کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت خطاب کررہے تھے ان کے ہمراہ صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ‘ چیف سیکریٹری سندھ سید آصف شاہ‘ میئر کراچی مرتضٰی وہاب اور جاوید اڈو ھو کے علاوہ مختلف ممالک کے سفراء اور قونصل جنرل بھی شریک تھے۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کے مختلف مراحل کی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئی۔ تقریب میں آر ٹس کونسل آف پاکستان کی تاریخ سے اب تک کی تر قی کی منازل کے حوالے سے شوریل بھی دکھائی گئی۔
اہم خبریں سے مزید