اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدرمملکت اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دونوں رہنماووں نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا، صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔