• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی موسمیاتی ردعمل کیلئے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان کی موسمیاتی ردعمل کیلئے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز ،وزیر اعظم کی کوآرڈی نیٹر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے پاکستان کے خطرے سے دوچار وی ٹوئنٹی گروپ کے درمیان علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جو سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار خطوں سے تعلق رکھنے والے 70 ممالک کی نمائندگی کرتا ہےانہوں نے وی ٹوئنٹی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کے قیام کی تجویزگروپ کےرکن ممالک کے نمائندوں کیساتھ حالیہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران پیش کی، انہوں نے کہا مجوزہ ڈیٹا بینک کا قیام ماحولیاتی خطرات، اقتصادی نقصانات اور وی ٹوئنٹی گروپ کے رکن ممالک کی مالیاتی لچک پیدا کرنے کی ضروریات کے اعداد و شمار کو یکجا کرنے کیلئے اہم اقدام ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید