• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کی سزا معطل، غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 12 کارکنان کی پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آردر ایکٹ 2024کے تحت 6،6ماہ سزا کا حکم معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا، یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں 2مقدمات درج ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں مسلسل غیر حاضر پی ٹی آئی کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدم دستیابی کے باعث سزا یافتہ پی ٹی آئی کے 4کارکنان کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی۔
اہم خبریں سے مزید