• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سے زمبابوے کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں زمبابوے کے سفیر مسٹر ٹائٹس ایم جے ابو باستو نے ملاقات کی اور باہمی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے سیکرٹری عبدالرحیم شیخ، کراچی میں زمبابوے کے اعزازی قونصل جنرل سید مظہر ناصر، ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر ویبسٹر اور پاکستان زمبابوے بزنس کونسل کے نمائندے سید اظہر علی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں خصوصاً تجارت، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت اور صنعتی ترقی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔زمبابوے سفیر نے زمبابوے کی فضائیہ کے اہلکاروں کی تربیت میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی اور زمبابوے کے درمیان براہ راست فضائی رابطوں سے تجارت اور عوام کے درمیان قربت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید