• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن اور ہیلی بیبر نےعلیحدگی کی افواہیں ختم کردیں

کراچی (نیوز ڈیسک) جسٹن اور ہیلی بیبر نے علیحدگی کی افواہیں بوسے کی تصویر سے ختم کر دیں ا ور افواہوں کو فعال طور پر مسترد کر دیا ہے، انہوں نے خاص طور پر ہفتہ 26جولائی کو سوشل میڈیا پر ایک جذباتی بوسے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسا کیا ہے جس سےجوڑے کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔31سالہ "ڈیزیز" (Daisies) گلوکار اور28سالہ روڈ (Rhode) کی شریک بانی نے ایک وائرل تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایک دوسرے کو چومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جس میں جسٹن نے ہیلی کو بغیر شرٹ کے پکڑا ہوا ہے۔ یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کی شادی کے بارے میں جاری قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں، جن کو مختلف آن لائن افواہوں اور حالیہ مہینوں میں دونوں کی جانب سے کچھ مبہم سوشل میڈیا پوسٹس نے ہوا دی تھی۔ہیلی نے حال ہی میں اپنی شادی کے بارے میں "غلط بیانیوں" سے نمٹنے کے بارے میں بات کی تھی۔مستقل افواہوں کے باوجود جوڑے کے قریبی ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ وہ علیحدگی پر غور نہیں کر رہے اور سمجھتے ہیں کہ وہ روحانی ساتھی ہیں۔ ان کی محبت کا تازہ ترین عوامی مظاہرہ یہ ظاہر کرتاہےکہ ان کی شادی مضبوط ہے۔
اہم خبریں سے مزید