کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے این ایف نے 3ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 3لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق موسیٰ لین لیاری کراچی میں واقع گودام سے125کلو گرام پوٹاشیم پرمینگیٹ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں اٹک سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے قالین میں جذب شدہ 25کلو آئس برآمد کی گئی۔ پشاور میں واقع کوریئر آفس میں بہاولنگر بھیجے جانے والے پارسل سے 120گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ لہتراڑ روڈ اسلام آباد پر واقع کوریئر آفس میں کراچی بھیجیے جانے والے پارسل سے 500گرام چرس برآمد کی گئی۔ ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 25کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ نیول اینکریج اسلام آباد کے قریب گاڑی سے150گرام کوکین اور 370گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔