راولپنڈی ( جنگ رپورٹر) علیمہ خان نے کہا ہے کہ کارکنوں کو چن چن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، علمیمہ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے خود نکلنا ہے،5اگست جب آئیگا تو دیکھا جائیگا، پلان بنا ہوا ہے شکوک و شبہات کی کوئی بات نہیں، ان کو وکلا نے بتا یا کہ آپ کی بیل لینی ہے آپ کو گرفتار کیا جائے گا، ہمیں خوف زدہ لوگوں سے کوئی ڈر نہیں، یہ چاہتے ہیں کہ بانی کا ایک لفظ بھی باہر نہ جائے، عمران خان بار بار 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا مطالبہ کررہے ہیں، بانی نے کہا ہے کہ تحریک شروع کریں بانی نے کہا ہے عوام اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں، پارٹی نے لائحہ عمل دینا ہے، لوگوں نے خود نکلنا ہے،5 اگست جب آئے گا تو دیکھا جائے گا،پلان بنا ہوا ہے شکوک و شبہات کی کوئی بات نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے لئے ہم صبح 11 بجے سے جیل کے باہر کھڑے ہیں لیکن ہمیں اندر نہیں جانے دے رہے،ہمارے پاس عدالتی احکامات ہیں ہم سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، نہیں معلوم اندر کیا ہو رہا ہے، ایک وکیل کوچن کر اندر بلایا جارہا ہے، جج صاحب نے کہا ہے کہ فیملی کو اندر بلائیں لیکن یہ نہیں جانے دے رہے ، 4 گھنٹے سے ہم جیل کے باہر ہیں۔