• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر کراسنگ ایف آئی اے نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے کارروائی میں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عمید، گل احمد، عبدالرحیم اور برہان خان شامل ہیں۔حکام کے مطابق گرفتار ملزم عمید نے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کی،ملزم عمید کا تعلق افغانستان سے ہے۔ملزم کو غیر قانونی تفتان بارڈر پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر انسانی اسمگلر گل احمد اور عبدالرحیم کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم برہان خان کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید