لاہور( خصوصی نمائندہ ،اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج اور چودھری عبدالغفور خاں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیاں آزادی کے جذبے سے سرشار ایک قوم کی بے مثال تحریک کی آئینہ دار ہے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، کشمیریوں کی فتح ہوگی۔ بھارت 77سال سے کشمیریوں کی تحریکِ آزادی دبانے میں ناکام ہے،اس طویل عرصے کے دوران، بھارت نے اپنے قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں کشمیریوں کو شہید اور لاکھوں کشمیریوں پر تشدد کیساتھ جنت النظیر وادی کو دنیا کے سب سے بڑے اوپن جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے کشمیر کی آزادی قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا۔ شہید بینظیر بھٹو زندگی بھر کشمیر کاز کے لیے جدوجہد کرتی رہیں۔ صدر زرداری پاکستان کھپے کیساتھ کشمیر کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں۔بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائی ہے۔