• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کیخلاف جنگ اہم مرحلے پر ہے،کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشنز سینٹر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان پولیو کے خلاف جنگ کے ایک اہم مرحلے پر ہے۔ جنوبی پنجاب اور لاہور جیسے علاقوں میں درپیش چیلنجز کے باوجود، حکومت کی قیادت، شراکت دار اداروں کا تعاون اور ہماری اجتماعی کمٹمنٹ ہی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی کی کنجی ہے،یہ بات پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر عدیل تصور نے لاہور میں منعقدہ روٹری کی پولیو منصوبہ بندی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاکستان پولیو پلس کمیٹی کے زیر اہتمام اس ورکشاپ میں ملک بھر سے روٹری کے رضاکار شریک ہوئے، جہاں پولیو کے خلاف مشترکہ حکمت عملیوں پر غور کیا گیا اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی گئی۔ورکشاپ کی صدارت پاکستان پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین عزیز میمن نے کی، جنہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے روٹری کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔
لاہور سے مزید