لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے، صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا،سی ای او صاف پانی اتھارٹی نوید احمد نے جاری اور نئے پراجیکٹس بارے بریفنگ دی،مختلف اضلاع میں 963 نئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا نیا پروگرام تشکیل دیا گیا،وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پوٹھوہار ریجن میں چھوٹے ڈیموں سے صاف پانی کے منصوبے شروع ہوں گے، پانی کے منصوبوں میں 2 سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی شامل کیے گئے ہیں، بہاولپور ،رحیم یارخان، ڈی جی خان، راجن پور سمیت دیگر اضلاع میں بھی صاف پانی منصوبوں پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔، سی ای او صاف پانی نوید احمد کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا، آپریشنل اخراجات میں کمی کیلئے منصوبوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا۔