لاہور(کرائم رپورٹر سے) جوہر ٹائون کے علاقہ میں اچانک گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت اویس ارائیں کے نام سے ہوئی ہے چوہدری شہباز ارائیں کا بیٹا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اویس گھر میں موجود تھا جب اچانک گولی چلنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اویس موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گولی اتفاقیہ طور پر خود اویس کے ہاتھ سے چلی۔