خیبر پختون خوا کے 33 اضلاع میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا۔
محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق 66 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس مہم کے لیے 40 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ان کی سیکیورٹی کے لیے 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
3 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہو گا۔
رواں سال صوبے بھر میں اب تک پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہو چُکے ہیں۔