• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ، 91 ہزار پوائنٹس کا سنگِ میل عبور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 91 ہزار پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کر گیا۔

ہنڈریڈ انڈیکس 91 ہزار کی تاریخ رقم کر کے منفی ہوا پھر مثبت ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس201 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 90 ہزار 195 پر آ گیا۔

آج کاروبار کے دوران انڈیکس 191 ہزار 54 کی تاریخی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 89 ہزار 993 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

ادھر انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے کا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید