• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے متعلق ارکان کانگریس کا خط بائیڈن انتظامیہ کو موصول

واشنگٹن (واجدعلی سید)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سے متعلق 60ارکان کانگریس کی جانب سے صدر بائیڈن کو لکھاگیاخط امریکی انتظامیہ کو موصول ہوگیاہے ۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ ہم ارکان کو مناسب وقت پر اس خط کا جواب دیں گے ‘ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان میں انسانی حقوق ‘اظہاررائے کی آزادی اور جمہوریت کو برقرار دیکھنا چاہتاہے ۔ میتھیو ملرنے مزیدکہاکہ امریکا کے نائب وزیر خارجہ نے پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں اس بات پر زوردیاہےکہ پاک امریکا جامع تعلقات میں انسانی حقوق ‘متحرک معاشرے کی حمایت اور مضبوط جمہوری اداروں کا اہم کردار ہے ۔
اہم خبریں سے مزید