اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )نیشنل سکول آف پبلک پالیسی نے بیورو کریٹس کی ٹریننگ کے دو اداروں کے نام تبدیل کردیے ۔ این ایس پی پی کے بورڈ اآف گورنرز کی منظوری کے بعد ان تر بیتی اداروں کے ناموںکی تبدیلی کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیاگیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کالج کا نام تبدیل کرکے پاکستان ایڈ منسٹریٹو سٹاف کالج( PASC) رکھنے کی منظوری دی گئی جبکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ اآف مینجمنٹ کا نام تبدیل کرکے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈ منسٹریشن(NIPA) رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔