اسلام آباد(مہتاب حیدر) آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منتقلی کو شامل کیے بغیر، پاکستان نے رواں مالی سال 2024-25کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران کثیر جہتی اور دوطرفہ قرض دہندگان سے 1.3 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے ہیں۔
پاکستان نے تجارتی مالیات کا دوبارہ آغاز کیا ہے اور اب تک رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 200 ملین ڈالر حاصل کیے ہیں۔
اسلام آباد نے اب تک کوئی بین الاقوامی بانڈ جاری نہیں کیا، حالانکہ اس مالی سال کے لیے ایک ارب ڈالر کے اجرا کی توقع کی گئی تھی۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے، ملک نے رواں مالی سال کی پہلی تین ماہ کے دوران 374 ملین ڈالر حاصل کیے۔