کراچی (جنگ نیوز) اسموگ کے خاتمے کی تمام تر پلاننگ طویل مدتی ہے، مگر شہریوں کو فوری ریلیف بھی چاہیئے۔ دوسری طرف سندھ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی ایم ڈی کیٹ نتائج مسترد ہوگئے، معاملہ مزید بگڑ رہا ہے۔ کرکٹ پر نظر ڈالیں تو فخر زمان کا مستقبل کیا ہے؟ اس حوالے سے کرکٹ حلقوں میں کئی خبریں گرم ہیں۔ اِن تمام موضوعات پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں صبح 9بجکر5منٹ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔