• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی 9 علاقوں میں لوٹ مار، جیب تراش پکڑے جانے پر شہری کو زخمی کرکے فرار

لاہورفیروزوالہ ، چوہنگ (کرائم رپورٹرسے،نامہ نگار) علی جنید پرانی انارکلی میں واقع اورنج ٹرین سٹیشن سٹاپ پر کھڑا تھا کہ جیب تراش نے بلیڈ سے جیب کاٹ کر موبائل فون اور 5ہزار روپے نکال لیے ، علی جنید نے اسے دبوچ لیا جس پر ملزم نے بلیڈ سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔موبائل فون اورنقدی لے کر فرار ہو گیا، شالیمار میں حامد علی کے گھر سے 2لاکھ 40ہزار ، موبائل فون ،ساندہ میں جاوید قریشی سے 2لاکھ 35ہزا اور موبائل فون ،مانگامنڈی میں زاہد مجید کی فیملی سے 2لاکھ20 ہزار اور موبائل فون ،فیصل ٹاون میں صفدر سے 1لاکھ 95ہزار موبائل فون ،ہربنس پورہ میں قاسم مجید کے گھر سے1 لاکھ 85 ہزار اور موبائل فون ،نشترکالونی میں ذوالفقار سے 1لاکھ 75 ہزار اور موبائل فون ،برکی میں سجاد رشید سے 1لاکھ 65 ہزا ور موبائل فون، جنوبی چھاونی میں زوہیب سے 1 لاکھ40 ہزار روپے موبائل فون چھین لیے،سندر لوہاراں والا کھوہ میں 5 ڈاکو سٹو ر میں سکیورٹی گارڈ کو باندھ کر لاکھوں کا سامان لے گئے واضح رہےستوکتلہ اور غالب مارکیٹ سے گاڑیاں جبکہ نوانکوٹ مستی گیٹ اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔کوٹ عبدالمالک کے قریب موٹرسائیکل سوار تین ڈاکوؤں نےنجی گھی کمپنی کے سیل مین تیمور احمد اور دیگر افراد کو یرغمال بنا کر سیل مین سے 19 لاکھ اور سپرسٹور کے مالک عباداللہ خان سے تقریباً 6 لاکھ روپےکی رقم اور قریب کھڑے لوگوں سے سے بھی نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔
لاہور سے مزید