لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) ٹریفک پولیس نے سموگ زدہ علاقوں کو مرحلہ وار آلودگی سے پاک کرنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے، سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، نے گرین رنگ کا وزٹ کیا، گرین رنگ شملہ پہاڑی کے گردونواح میں چنگ چی رکشوں پر فوری پابند عائد کردی گئی، ایبٹ روڈ، ایجرٹن روڈ، ایمپریس روڈ،ڈیورنڈ روڈ اور ڈیوس روڈ سے ہرقسم کی دھواں چھوڑنے والی کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا، جبکہ نادر آفس کے باہر پارکنگ کو ختم کرواتے ہوئے بی بی پاکدامن روڈ پر منتقل کردیا گیا، شاہین کمپلیکس کے باہر پارکنگ اب کشمیر روڈ پر ہوگی۔، گڑھی شاہو چوک، پولیس لائنز، منٹگمری روڈ اور ڈیوس چوک سے کوئی بھی رکشہ شملہ پہاڑی کیطرف نہیں آئے گا ۔