• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں 55 لاکھ کا ڈاکہ، 6 شہری بھی لٹ گئے

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) ڈیفنس میں شاہد عباس نجی بینک سے رقم لے کر جا رہا تھا۔ دو ڈاکووں نے55 لاکھ روپے رقم والا بیگ چھین لیا گیا ،سندر میں ثقلین سے 2لاکھ روپے ، موبائل فون ،نوانکوٹ میں کوثر عباس سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون ،ہنجروال میں شہباز سے 1لاکھ 95ہزار ، موبائل فون ،مناواں میں انجم نصیرسے1 لاکھ 75 ہزار روپے ، موبائل فون ،مصری شاہ میں شاہنواز سے 1لاکھ 65 ہزار اور موبائل فون، سمن آباد میں ناصر اقبال سے 1 لاکھ40 ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مزنگ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک مغل پورہ اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید