لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)نواں کوٹ میں شاہدنے لین دین کے تنازع پر چھر ی کے وار کر کے بیوی کو قتل جبکہ ماموں ، ممانی ، ا پنے بیٹے اور بیٹی کو زخمی کر دیا ،ملزم کا اپنے ماموں سے لین دین کے تناز ع چل رہا تھا تلخ کلامی پر شاہد نے طیش میں آکر اپنے ماموں پرحملہ کردیا، ملزم نے بیوی، بیٹا، بیٹی اورممانی کو بھی چھری مار کر زخمی کر دیا جس کے نتیجے میں ملزم کی اہلیہ شمائلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی ڈولفن فورس ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا چزخمیوں میں ملزم کا بیٹا حفیظ، بیٹی مسفیر، ماموں سلیم، ممانی عفت بتول شامل ہیں۔