فیروزوالہ(نامہ نگار)پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری سجاد مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا، گرفتار ملزم نے چند روز قبل گول گاؤں کالا خطائی روڈ پر دوران ریڈ پولیس پر فائرنگ کرکے کانسٹیبل اعجاز کو زخمی کر دیا تھا جو چند روز ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گیاتھا، ملزم سجاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا اور نشاندہی کے لئے لے کر جارہی تھی اسکے ساتھیوں نے پولیس ویگن پر حملہ کردیا اور اسے چھڑوا لیا۔ فائرنگ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم سجاد گاڈی ہلاک ہوگیا۔