لاہور(خبرنگار) پنجاب حکومت نے مزید 6سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی ہے۔ ڈاکٹر عظمی قریشی لاہور کالج و یمن یونیورسٹی ،ٖ ڈاکٹر بشری مرزافاطمہ جناح و یمن یونیورسٹی راولپنڈی، ، ڈاکٹر کنول امین گورنمنٹ کالج و ویمن یونیورسٹی فیصل آباد، ڈاکٹر شازیہ بشیر گورنمنٹ کالج فار و ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ، ڈاکٹر روف اعظم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، ڈاکٹر شازیہ انجم گورنمنٹ صادق کالج وویمن یونیورسٹی بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔