لاہور(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ سےرحیم یار خان، چنیوٹ، لیہ، اور بہاولنگر بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے انکی دعوت پرملاقات کی ، پارلیمانی سیکرٹری قانون خالد رانجھا بھی موجودتھے۔ بارز میں مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے ہیں۔ بہاولنگر بار کو 50 لاکھ، چنیوٹ بار کو 50 لاکھ، لیہ بار کو 50 لاکھ اور رحیم یار خان بار کو بھی 50 لاکھ روپے کی گرانٹس دی گئیں۔ یہ گرانٹس ای لائبریری، کنٹین، بار رومز کی تزئین و آرائش، سولر پینلز، کتب کی خریداری، بجلی اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے استعمال کی جائیں گی ، ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار عملی طور پر وکلاء کے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے ۔